لاہور (شوبز ڈیسک ) لیجنڈری اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سینئر اداکار سہل احمد کہ کہنا تھا کہ عظیم انسان اور لاجواب لیجنڈری اداکار قوی خان ہمیں چھوڑ کر اپنے ربِ کریم کے پاس چلے گئے۔
اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا کہ قوی خان نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ بہت اچھے انسان تھے جن کے ساتھ کام کرنا مجھے نصیب ہوا۔اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی خان کا انتقال انتہائی افسوس ناک خبر ہے، انڈسٹری میں قوی خان صاحب کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اداکار فرحان سعید نے قوی خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسا نہ کوئی تھا، نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا، آپ بہت یاد آئیں گے۔اداکار اور میزبان واسع چودھری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قومی خان نے اپنی ساری زندگی صرف اداکاری کی، میں نے ان جیسا مثبت اداکار کبھی نہیں دیکھا۔ اداکارہ شائستہ لودھی نے بھی قوی خان کے نام شعر لکھا۔اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ ضیامحی الدین صاحب اور اب قوی خان صاحب ، انہوں نے پاکستان کے لیے بے پناہ کام کیا۔
گلوکار فخر عالم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ عظیم قوی خان صاحب ہم میں نہیں رہے ان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ہونی چاہیے۔اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ قومی خان کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے،۔