• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ
قوم کی سوچ

قوم کی سوچ!

News Editor by News Editor
مئی 20, 2023
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

تحریر! ( تغیر ) مبشر نور کمیانہ۔
۔۔۔
کوئی بھی قوم تب تک نہیں بدل سکتی جب تک اس قوم کے افراد اپنی سوچوں میں تبدیلی نہیں لے آتے۔ جس انسان کی جیسی سوچ ہو گی ویسی ہی اس کی زندگی بھی ہو گی۔ اسی طرح قوموں کی زندگی بھی بدلتی ہے، قومیں پروان چڑھتی اور تباہ بھی ہوتی ہیں۔ اللہ تعالی نے قوموں کی حالت بدلنے کے بارے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ میں اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک اس قوم کے افراد خود کو بدلنے کے لیے عملی طور پر جدوجہد نہیں کرتے۔ جب کوئی قوم خود کو بدلنے کے لیے اٹھ کھڑی ہو جاتی ہے تو تب اس قوم کی تقدیر بھی بدل جاتی ہے حالات بدل جاتے ہیں، مایوسیاں ختم ہو جاتی ہیں، دن پھر جاتے ہیں اور امن و ترقی و خوشحالی آ جاتی ہے۔

لیکن ترقی و خوشحالی بھی تب ہی آئے گی جب کسی قوم کے افراد مرد آہن کی طرح ایک ہو جائیں، اتحاد قائم کر لیں، آپس کے جھگڑے بھلا کر باہمی ہم آہنگی اختیار کر کے ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں تو تب ہی قوموں کے افراد کی تقدیریں بدلتی ہیں۔
۔۔۔
اگر کسی ملک پر کئی دہائیوں سے دو تین خاندان حکمرانی کے مزے لے رہے ہوں۔ وہ حکمران عیاش، کرپٹ، ظالم اور انتہائی گرے ہوئے ثابت ہو چکے ہوں، عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے ہوں، اپنے ملک کا پیسہ چرا کر بیرون ملک منتقل کر کے ملک کو کھوکھلا کر چکے ہوں، عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا کر، تعلیم، صحت، انصاف، روزگار چھین کر کسمپرسی کی زندگی جینے پر مجبور کر چکے ہوں اور پھر عوام پر اپنا خوف مسلط کیے ہوئے ہوں تو اس ملک کی عوام پر فرض ہو چکا ہے وہ اپنے اوپر مسلط گروہوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے خود کو بدلے، اپنی سوچ بدلے، اپنے خیالات بدلے، ملکی تباہی کے ذمہ داران کا محاسبہ کرے۔ اگر اس ملک کی عوام ایسا نہیں کرتی، خود کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد نہیں کروا لیتی اور کسی اچھے حکمران کی تلاش میں نہیں نکلتی تو ایسے ملک اور ایسی عوام ہمیشہ کے لیے غلام بن کر تباہ ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔
قوموں کی ترقی اور زوال میں عوام کی سوچ کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ ہم اپنی زندگی میں دوسروں کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں مگر اپنے بارے میں بہت کم سوچتے ہیں۔ ہم اپنی کوتاہیوں پر نظر رکھنے کی بجائے دوسروں کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔ ہمارے پاس دوسروں کے لئے سوچنے کا وقت ہے مگر اپنے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ حکمرانوں کو بھی کوستے ہیں لیکن ان سے نجات کیسے حاصل کرنی ہے اس کی طرح کبھی توجہ نہیں دی۔
۔۔۔
ریسرچ کے مطابق جب کوئی آدمی کسی سخت اور مشکل کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس وقت اس کے اندر چھپی ہوئی قدرتی صلاحیتوں کا ظہور ہوتا ہے۔ نئی تخلیق ہوتی ہے جو انسان کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ کسی مسئلے کا بہترین حل تلاش کر سکے اور خود کو ان حالات سے نکال کر آسان ہو سکے۔ بلند اور مثبت سوچ انسان کو بلند مرتبہ اور ترقی بھی عطا کرتی ہے جبکہ پست سوچ انسان کو کمزور بنا کر غلامی کے درجے پر لے جاتی ہے۔
آج ہماری اجتماعی ناکامی اور پستی کی وجہ وہ غلامانہ سوچ ہے جو سالوں سے ہمارا پیچھا کر رہی ہے۔ ہم نسل در نسل غلامی کے تصور کو پروموٹ کرتے آ رہے ہیں لیکن نجات حاصل کرنے والے نہیں بن سکے۔ ہم اکثر اوقات باتیں تو کروڑوں کی کرتے ہیں لیکن اقدامات کچھ بھی نہیں۔ جب کوئی آدمی کسی میدان میں اپنے مقابل سے ہار جاتا ہے تو اس کی وجہ اس کی ذاتی کمزوری، ذہنی پستی، احساس کمتری، اور ناتجربہ کاری ہوتی ہے۔
۔۔۔
اگر کسی ملک میں ضرورت کی اشیاء مہنگی کر دی گئی ہوں تو عوام کا فرض بنتا ہے وہ ان اشیاء کا چند دن تک بائکاٹ کر دے وہ اشیاء واپس اپنی پہلی قیمت پر آ جائیں گی۔ آپ کے سامنے مثالیں موجود ہیں دنیا میں جو بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی عوام اشیاء کے مہنگا ہونے پر ان کا استعمال چھوڑ دیتی ہیں اس طرح ان کمپنیوں کو وہ چیزیں دوبارہ سستی کرنا پڑتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں عوام ایسا نہیں کرتی جس وجہ سے تاجر مافیاز روز بروز اشیاء مہنگی کر کر کے خود اربوں کے مالک بن گئے اور عوام بھوکی ننگی ہوتی جا رہی۔ اسلیے کہا گیا ہے کہ جب تک عوام اپنی سوچوں میں تبدیلی نہیں لاتی تب تک حالات نہیں بدلتے۔
۔۔۔
میں آپ کو ایک مختصر واقعہ بتاتا چلوں۔ 1845 میں آئرلینڈ کی معیشت کا انحصار آلؤوں کی فصل پر ہوتا تھا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کی بدولت آلؤوں کی فصل بہتر طور پر نہ ہونے کی وجہ سے آئرش لوگ بھوک سے مرنے تک پہنچ گئے۔ پھر ملک سے کچھ نوجوان اٹھے اور عوام کو غفلت کی نیند سے جگایا اور انقلاب کی راہ ہموار کی۔ احتجاج جلسے جلوس نکالے، عنقریب الیکشن کا وقت ا گیا تو عوام نے موجودہ حکومت کو اپنے ووٹ کے زریعے شکست فاش کر کے پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا اور آئرلینڈ کے حالات بدل گئے۔
۔۔۔
مارٹن لوتھر کنگ کا قول ہے کہ ”کوئی شخص تمھاری پیٹھ پر سواری نہیں کر سکتا جب تک وہ جھکی ہوئی نہ ہو“ یہی حقیقت ہے کہ ہم اپنی غلامانہ سوچ کے ذریعے اپنے اوپر مسلط عیاش اور کرپٹ حکمرانوں کو یہ موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ ہم کو مغلوب کیے رکھیں، ہم پر حکمرانی کرتے رہیں۔ جب ہم اپنی سوچ بدلیں گے تب ہمارا ملک بھی بدلے گا۔ ملک ترقی کی راہ پر چلے گا، معاشرے میں امن ہو گا، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں ہوں گی۔ اور یہ سب تب ممکن ہو گا جب عوام خود کو حالات کے بھنور سے نکالنے کے لیے متحد ہونے کا پختہ عہد کر کے عملی طور پر اقدامات اٹھا لے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: قومقوم کی سوچ
Previous Post

ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا، صدرابراہیم رئیسی

Next Post

پاکستان اور افواج پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔بارے ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پرانا کالم

News Editor

News Editor

Next Post
پاکستان اور افواج پاکستان

پاکستان اور افواج پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔بارے ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پرانا کالم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading