• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عرفان قادر

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی،عرفان قادر

News Editor by News Editor
مئی 31, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی،

این سی اے 190ملین پائونڈ کیس میں ملنے والی رقم قومی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جمع کرائی گئی،برطانیہ نے پاکستان کی امانت واپس لوٹائی، یہاں کے لوگوں نے اسے خوردبرد کر لیا، 190ملین پائونڈ کے بدلے القادر ٹرسٹ کے لئے 80کروڑ روپے عطیات حاصل کیے گئے، اس میں سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور ان کے ساتھیوں کے نام آتے ہیں، انہیں معاملے پر نیب میں شامل تفتیش ہونا چاہیے۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہاکہ این سی اے 190ملین پائونڈ کرپشن کا بڑا سکینڈل ہیانہوںنے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بے گناہ ہیں ان کو کسی مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتیلیکن قوم کا پیسا لوٹنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے سامنے کرپشن کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے 19 کروڑ پاؤنڈ (آج کے 70 ارب روپے) پاکستان کے قومی خزانے میں آنے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے بڑی چالاکی سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ پیش کیا اسی طرح وہ قوم کا پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس پر تفتیش ہونی چاہیے کہ اس پیسے کا کیا ہوا، کیونکہ ابھی تک وہ پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رکھا ہوا ہے، یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ اس پیسے کا کیا کرنا چاہیے۔معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ یہ بتایا گیا کہ وہ پیسہ پاکستان آیا ہے تاہم اس وقت کی حکومت نے وہ پیسہ بحریہ ٹاؤن گروپ کے لوگوں کو دیا اور اس کے لیے 2019 کے کابینہ اجلاس میں مبہم زبان لکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ یہ پیسہ ریاستِ پاکستان کو منتقل کیا جا رہا ہے تو کیا سپریم کورٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ریاستِ پاکستان کا تھا؟عرفان قادر نے کہا کہ جو پیسہ ریاستِ پاکستان کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا گیا اس کے بدلے القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا اور 448 سے زائد کنال زمین اس ٹرسٹ کو مفت میں دی گئی جس کی اس وقت کی مالیت 24 کروڑ روپے تھی۔

عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیس ہے، دنیا میں اس سے بڑی بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔معاون خصوصی نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے سمجھا کہ حکومتِ پاکستان کا بینک اکاؤنٹ دیا جائے گا لیکن ان کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی گئی اور سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دے دیا گیا، اتنی بڑی ‘گرینڈ کرپشن’ کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور قانون کے مطابق کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ سکینڈل کے ملزموں کو شامل تفتیش ہونا چاہیے، سرکاری ملازمین نیب آرڈیننس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو کرپشن پر استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: زیرو ٹالرنس پالیسیعرفان قادرقوم کا پیسہمعاون خصوصیوزیراعظم شہبازشریف
Previous Post

پاک فوج کو نقصان پہنچانا امت مسلمہ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ، چودھری شجاعت

Next Post

پاکستانی عدلیہ انوکھا لاڈلا تیار کر رہی ہیں جسے آئین شکنی کا این او سی دیدیا گیا ہے،محسن شاہ نواررانجھا

News Editor

News Editor

Next Post
محسن شاہ نواررانجھا

پاکستانی عدلیہ انوکھا لاڈلا تیار کر رہی ہیں جسے آئین شکنی کا این او سی دیدیا گیا ہے،محسن شاہ نواررانجھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading