قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے روانہ ہوگی

راولپنڈی(سپورٹس نیوز )ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئے قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے روانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیاہے ۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

کھلاڑی بیٹنگ ، بالنگ ،فیلڈنگ کی پریکٹس کررہے ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی میں جاری رہیں گے۔10 اور 11 جولائی کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو روزہ وارم اپ میچ میں حصہ لے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں