لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹر حارث رﺅف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رﺅف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی، کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ حارث رﺅف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔









