اسلام آباد (کامرس رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی، نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے ہو گیا ہے۔
سی ڈی این ایس کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔ساروا اسلامی ٹرم اکانٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور ساروا اسلامی سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔