• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا مشہود

قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہونے ہیں ‘ رانا مشہود

News Editor by News Editor
فروری 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہونے ہیں اور قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے ،

نیب ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور باقی اداروں کے اندر جو کیسز ہیں ان میں بہت سے فائنل ہو چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوں گی ،آج عمران خان کواندر کر دیں پاکستان میں امن ہو جائے گا ،عمران خان کے کیسز کا فیصلہ کر دیں پاکستان کے اندر سیاسی استحکام آ جائے گا،عمران خان ،پنکی پیرنی ،فرح گوگی ،زلفی بخاری کے منہ کھلوا لیں ،مونس الٰہی کو پکڑ کر لے آئیں پاکستان معاشی طور پر اپنے پائوں پرکھڑا ہو جائے گا۔

وکلاء رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا تینتیس حلقوں میں خود انتخاب لڑوں گا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ مبینہ بیٹی کے کیس میں ان کا بیان حلفی سامنے آگئے ہیں اور وہ سکروٹنی کے عمل میں نا اہل ہو جائے گا تو بھاگ گیا ،قوم سے سوال ہے کہ بھگوڑا تینتیس حلقوں سے کیوں بھاگا ، یہ صرف اپنی ناجائز اولاد سے جان چھڑانے ،باسٹھ تریسٹھ سے جان چھڑانے کے لئے بھاگا ،پاکستانی قوم اس کی حقیقت جان چکی ہے اس کی کہانی ختم ہو چکی ہے ، اگر آئین و قانون کے مطابق کام ہوا تو یہ نقلی لنگڑا ہے آپ کو جیل کے اندر نظر آئے گا ،یہ ساری عمر کے لئے نا اہل ہوگا ،

ابھی تو توشہ خانہ ،فارن فنڈنگ کا حساب باقی ہے ،مالم جبہ ،بلین ٹریز سونامی کس کس منصوبے کا نام لوں ،ابھی تو فرح گوگی آئے گی وہ جو کچھ بتائے گی وہ الگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خواہش ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری نہ آنے دی جائے ، انہوںنے ماضیں دھرنا دے کر چین اور سری لنکا کے صدور کے دورے ملتوی کرائے ۔آج سعودی عرب ،چین ،یو اے ای اورترکی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے تماشہ لگایا ہوا ہے سیاسی سر کس لگایا ہوا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہ آئے جس طرح ان کے چار سال میںنہیں آئی تھی ۔

آئی ایم ایف کا معاہدہ بھی ہو رہا ہے ان کے منہ پرطمانچہ ہے ،لوگ سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں ،ڈالر نیچے آ رہا ہے معیشت استحکام پکڑ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم آئین و قانون کی پیروری کرنے والے لوگ ہیں،ا دارے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ، جو پاکستان کے آئین و قانو ن کے خلاف چلا ہے پاکستان کے ادارے اس کے خلاف کارروائی کریں ، میں سمجھتا ہوں نیب ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور باقی اداروں کے اندر ان کے جو کیسز چل رہے ہیںاس میں بڑی حد تک فائنل ہو چکا ہے آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں دیکھیں گے۔

رانا مشہود نے کہا کہ 2018تک ہم جو پاکستان دے کر گئے تھے جو ہم سے چھینا گیا تھا وہ کہاں کھڑا تھا ،میرا مطالبہ نواز شریف کے چار سال اور عمران خان کی چار سال کی حکومت کا موازنہ کریں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، جب نواز شریف زبردسی نا اہل کیا جاتا ہے اس سے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے پھر دالر بڑھنا شروع ہوتا ہے مہنگائی کی لہر آنا شروع ہوتی ہے ۔

آج عمران خان کہا ہے کہ مجھے کچھ کرنے نہیں دیا جاتا تھا ، آپ کے پھوپھے کی حکومت تھی ، اگر نہیں کرنے دیا جاتا تھا تو آپ کہتے اقتدار سے باہر آرہا ہوں تم امر ہو جاتے ،تم ایک جھوٹے آدمی ہو ، تم نے نیب کو استعمال کیا ،طیبہ گل نامی خاتون کو جنرل باجوہ نے نہیں تم نے وزیر اعظم ہائوس میں رکھا ہوا تھا اور چیئرمین نیب جاوید اقبال سے من مانے فیصلے کراتے رہے ۔

ہمارے رہنما مہینوں جیلوں میں رہے ، سزائے موت ، عمر قید کے مقدمات درج کرائے گئے لیکن سارے ہنستے ہوئے باہر آئے ، ان کے لوگ دو روز کے بعد جیل سے آتے ہیں تو دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہوتے ہیں ، یہ جیل نہیں بھرسکتے جیبیں بھر سکتے ہیں ، عوام کا بھی فیصلہ جیل بھریں گے لیکن ان سے جنہوںنے جیبیں بھری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پی ڈی ایم حکومت کو نواز شریف کی تائید سے ہے ، مریم نواز کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے ۔

اگر تیرہ جماعتیں اپنے سیاسی کیپٹل کی قربانی نہ دیتیں تو پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا ، ہم نے ریاست کو بچانے کے لئے یہ قربانی دی، تاریخ سب کچھ صاف کر کے سامنے لے آتی ہے ، جیسے دھرنے کے کردار نکل آ کر گئے ،لندن پلان کہاں پر بنا کس نے کرایا کون محرک تھے وہ سامنے آ سکتا ہے تو یہ بھی سامنے آئے گا کہ اگر تیرہ جماعتیں فیصلہ نہ کرتیں تو آج پاکستان کی حالت سری لنکا جیسی ہوتی ، پیٹرول جو 272میں مل رہا ہے وہ ہزار روپے میں بھی نہ ملتا ،زندہ قومیں مشکل فیصلے کرتی ہیں اور ہم کھڑے ہیں اور ہم ریلیف بھی دیں گے۔

انہوںنے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں انتخابات نہ ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ بالکل بھی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ،ہمارے آئین میں لکھا ہے کہ فرد واحد کے فیصلے نہیں چلتے ۔ہم نے کسی کی خواہشات پر نہیں چلنا ، بتایا جائے اسمبلیاں توڑی کیوں گئیں ، ملک نے تحریک انصاف کی مرضی اور منشاء کے مطابق نہیں چلنا جس طرح 2018ء سے 2022ء تک چلا یا گیا ، ہم نے پاکستان کو بچانا ہے اور چلانا ہے ، آرٹیکل 81 میں لکھا ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہونے ہیں جس دن قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی وفاق اور صوبوں میں انتخابات ہوں گے ۔

انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں لا پتہ افراد یک حوالے سے کارروائی ہو رہی ہے اورجو اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے ، اگر ہم مضبوط پاکستان چاہتے ہیں تو فیصلے پارلیمان میں کرنا ہوں گے ،

پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے تو فیصلے وہ کریں گے جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو باتیں کر رہے ہیں انہیں زیب نہیں دیتیں، یہ جنہیں بابا کہتے تھے ان سے پوچھے بغیر فیصلے نہیں کرتے تھے ، ججز ، جرنیلوں اور بیورو کریٹس کو اس وقت ہمت کرنی چاہیے جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں ، جب یہ ریٹائر ہو جاتے ہیں تو ان کے دل میں وطن کی محبت جاگ جاتی ہے یہ محبت تب جاگنی چاہیے جب آپ کے پاس اقتدار ہوتا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انتخاباترانا مشہودصوبائی اسمبلیوںقومی اسمبلی
Previous Post

پاکستان نے کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Next Post

حکمران جعلی مقدمے کروا کے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں'چودھری پرویز الٰہی

News Editor

News Editor

Next Post
چوہدری پرویز الہیٰ

حکمران جعلی مقدمے کروا کے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں'چودھری پرویز الٰہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading