ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی عرب نے قطر اور امارات میں سفارتی نمائندگی کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان العلا معاہدے کے نفاذ میں سفارتی نمائندگی کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔
وزارت خارجہ نے کہا یہ ایک مثبت قدم ہے۔ اس سے خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے بنائی گئی خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔









