دوحہ(انٹرنیشنل نیوز)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرِ قطر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق قطری امیر نے مشرقِ وسطی میں مزید کشیدگی اور تصادم سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی قطری کوششوں کی تعریف کی۔