• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

قریبی دوست ملک چین سی پیک سے تین سال میں کلیدی پارٹنر بن گیا ، احسن اقبال

News Editor by News Editor
جولائی 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے قریبی دوست ملک تین سالوں میں کلیدی پارٹنر بن گیا ،

سی پیک تعاون کی بنیاد کو جغرافیائی و سیاسی دائرہ کار سے اقتصادی دائرہ کار میں منتقل کر دیا ،توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے سی پیک میں توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دی ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس منصوبے کو شروع کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی پی آر آئی کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کی دس سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کا موضوع ’’علاقائی رابطوں کا گیٹ وے ‘‘ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تین خطوں کے سنگم پہ واقع ہے ،5 جولائی 2013 کو سی پیک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ،سی پیک سے قریبی دوست ملک چین تین سال میں کلیدی پارٹنر بن گیا ،سی پیک تعاون کی بنیاد کو جغرافیائی و سیاسی دائرہ کار سے اقتصادی دائرہ کار میں منتقل کر دیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےتوانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے سی پیک میں توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دی ،تھر کول میں مشرق وسطی کےتیل کے ذخائر سے زیادہ توانائی کا خزانہ موجود ہے ،سی پیک کے ذریعے تھرکول کے چھپے ہوئے خزانے سے سستی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا گیا ،سی پیک سے 8000 میگا واٹ بجلی پیداہوئی ، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفالت ملی ،توانائی کے بعد انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو سی پیک کے تحت منظور کروایا گیا ،

چین کے اشتراک سے معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبے لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،ایران سے 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی اور تربت پنجگور ٹرانسمیشن لائنز سے گوادر میں بجلی کے مسائل کا تدارک ہو گیا ہے ،برآمدات کے شعبے کے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے چین اپنے ماہرین کا تعاون فراہم کر ے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین میں ترقی سیاسی استحکام اور پالیسیز کے تسلسل سے ممکن ہو سکی ،چین کے تعاون سے 3.5 ارب ڈالر کا چشمہ نیوکلئیر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ترقی کے ممکنات پیدا ہوئے جنہیں 2018 کے بعد ضائع کر دیا گیا تھا ،چین کی مارکیٹس تک رسائی کے لئے ہمیں پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق سی پیک کے منصوبوں کو فرو غ دے رہی ہے،سی پیک 2014 سے 2030 تک کا بڑا منصوبہ ہے،بنیادی ڈھانچہ سازی، توانائی، گوادر کی بندرگاہ کی ترقی، صنعتی تعاون شامل ہیں ۔ ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 10سال قبل 5 جولائی 2013 کو جس منصوبے کا آ غا ز کیا تھا آ ج اس نے پورے ملک میں لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ،سڑکوں کی تعمیر ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے رفتار کو تیز کیا ۔پاکستان اور چین کی قیادت کی وسعت نظری کے باعث سی پیک نے نمایاں ترقی کی ،چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان میں گوادر، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی ترقی پر اتفاق ہوا،سی پیک منصوبوں کے تناظر میں 11 ورکنگ گروپ قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کامیابیاں ملیں، آج بندرگاہ مکمل فعال ہے،گوادر ہوائی اڈہ، ہسپتال، سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ اور دیگر منصوبے بھی تعمیر ہوئے،

سی پیک منصوبوں نے اقتصادی ترقی، روزگار اور عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک خطہ، ایک شاہراہ منصوبہ نے دنیا میں اقتصادی اور بحری تعاون کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی 5 جولائی 2013 کو تعاون کی پہلی یادداشت پر دستخط ہوئے،سی پیک پاکستان کی ترقی کی کہانی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقی کے اس موقع کو ضائع کیا،یہ صدی جدت، ترقی، رفتار اور تبدیلی کی صدی ہے،بیسویں صدی سیاسی نظریات کی صدی تھی، اکیسویں صدی اقتصادی نظریہ کی صدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید چین کے بانی ڈینگ ژآؤ پنگ نے چین کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈالا،آج چین کی فی کس آمدنی 13 ہزار ڈالر، پاکستان کی 600 ڈالر ہے،چین اپنے لوگوں کے لیے روزگار، ترقی اور خوشحالی کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں صنعتی ترقی میں انقلاب برپا کیا تاہم جغرافیائی اور سماجی عدم مساوات نے ترقی کو مانند کر دیا،مقابلے کی دنیا میں پاکستان کتنا جدت، تخلیق، تحقیق اور تبدیلی کا مقابلہ کر رہا ہے یہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت، پاکستان کو منڈی نہیں، ڈھانچہ کی بہتری سے اقتصادی صنعتی قوت بنانا چاہتی تھی ،سی پیک 2014 سے 2030کا تک بڑا منصوبہ ہے،بنیادی ڈھانچہ سازی، توانائی، گوادر کی بندرگاہ کی ترقی، صنعتی تعاون شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے فیز میں 47 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے رکھے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ سازی کے 80 فیصد منصوبے 2018 میں مکمل ہو چکے تھے،چین نے پاکستان کے ان مختلف منصوبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود حکومت نے ایک سال کے دوران سی پیک کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا۔

انہوں پاکستان اور چین کے درمیان قابل قدر شراکت داری کو مزید تسلیم کیا جس نے سی پیک منصوبوں کے کامیاب نفاذ کو ممکن بنایا ہے اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کی مضبوط قیادت میں چین اپنے جدیدیت کے عمل کو ثابت قدمی سے آگے بڑھا رہا ہے جبکہ چین جدیدیت میں نئی کامیابیوں کے ساتھ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پرصدرآئی پی آر آئی ڈاکٹر رضا محمد ،ڈاکٹر فضل الرحمان،سابق معاون برائے سی پیک خالد منصور،سہیل ملک اور ڈاکٹر سلمیٰ ملک نے بھی خطاب کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالتوانائیسی پیککلیدی پارٹنر
Previous Post

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر فرزانہ ظاہر کی ملاقات

Next Post

سعدیہ دانش کا انتخاب خواتین کی نمائندگی کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہے،سینیٹر شیری رحمان

News Editor

News Editor

Next Post
سینیٹر شیری رحمن

سعدیہ دانش کا انتخاب خواتین کی نمائندگی کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہے،سینیٹر شیری رحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading