• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ڈاکٹر اسرارالحق طور

قربانی کے گوشت کو دو سے تین ہفتوں سے زیادہ فریزر کی زینت نہیں بنانا چاہیے: ڈاکٹر اسرار الحق طور

News Editor by News Editor
جون 27, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو اسپتال لاہور کے پروفیسر آف میڈیسن اینڈ گیسٹروانٹرالوجی ڈاکٹر اسرارالحق طور نے مشورہ دیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بے احتیاطی اور بسیار خوری آپ کو بیمار کرسکتی ہے،

دل، جگر، زیابطیس، کولیسٹرول، بلند فشار خون، گردوں اور یورک ایسڈ کے مریض عید پر بہت کم مقدار میں گوشت کھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں گھر میں تیار کھانوں سے لطف اُٹھائیں، گوشت کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کیوں کہ بسیارخوری اور مرغن اور چٹخارے دار پکوان آپ کی عید کا مزا کرکرا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عید کی شام سے پیٹ کے امراض میں مبتلا ایسے مریض شعبہ حادثات میں لائے جاتے ہیں جو بسیار خوری اور بدہضمی کا شکار ہوتے ہیں۔ عید الاضحیٰ پر قربانی کا گوشت اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیے، خصوصا شوگر اور دل کے مریضوں کو قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر اسرار نے کہا کہ ذیابطیس، دل، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ اور گردوں کے مریضوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے، ایسے افراد کو گوشت کھانے میں حد سے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ایام میں خاص طور پر اپنا ایک پلیٹر بنا لینا چاہیے جس میں سلاد، دہی، پھل کو بھی قربانی کے گوشت کے ساتھ کھانا چاہیے، قربانی کا گوشت ذائقے کے لیے کھائیں۔

ایسے مریض جن کا یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہے وہ ان ایام میں دوا کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ سے انہیں جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کے مریض گائے کا گوشت کھانے سے اجتناب کریں، بازاری مصالحوں سے بنے کھانوں سے بھی اجتناب کریں کیوں کہ اس میں نمک زیادہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔شوگر اور دل کے مریض گوشت اپنی عمر کے حساب سے کھائیں، اعتدال اور احتیاط کے ساتھ گوشت کھائیں، اگر ممکن ہو تو اپنے معالج کے مشورے سے گوشت کھائیں۔

جگر کے مریضوں کو بھی اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے جن کے پیٹ میں پانی بھرجاتا ہو انہیں تو بہت خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔عید کے ایام میں عزیز و اقارب کے گھروں میں بھی گوشت سے بنی ڈشز سے تواضع ہوتی ہے ایسے میں تھوڑا تھوڑا کھانے اور چکھنے میں انسان بسیار خوری اور بدہضمی کا شکار ہوجاتا ہے۔زیادہ گوشت کھانے سے آپ ڈائریا کا شکار ہو سکتے ہیں، بدہضمی ہوجاتی ہے، پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔

پروفیسر آف میڈیسن کا کہناتھا کہ قربانی کے گوشت کو دو سے تین ہفتوں سے زیادہ فریزر کی زینت نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں اس کی افادیت متاثر ہوتی ہے، اس میں بیکٹیریا کی نشوونما ہوسکتی ہے اور آپ کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ڈاکٹر اسرار نے عوام الناس کو بتایا کہ قربانی کا گوشت اپنی عمر کے حساب سے کھانا چاہیے، اچھی طرح پکا کر کھانا چاہیے کیونکہ اگر اچھی طرح پکایا نہ گیا ہوتو اس سے بھی پیٹ کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

دو تین دن گوشت کھانے سے کچھ نہیں ہوتا، جو بزرگ افراد ہیں انہیں چاہیے کہ وہ گوشت صرف اتنا کھائیں جتنا ہضم کرسکتے ہیں، حد سے زیادہ کھائیں گے یا بسیار خوری کریں گے تو اس کے نتیجے میں پیٹ کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔یہ موسم برسات اور حبس کا ہے ہم نے یہی دیکھا تھا اس موسم میں زیادہ تر لوگ کھانا کم کھاتے تھے، پانی زیادہ جسم سے نکل جاتا تھا، ان دنوں میں امبی کی چٹنی اور نمکین لسی پی جاتی تھی،

سردیوں میں زیادہ گوشت کھا بھی لیں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا تھا لیکن اس موسم میں زیادہ گوشت نہیں کھاتے تھے، اس موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔لوگوں کو مشورہ ہے کہ شکنجبین یا لیموں پانی اور نمکین لسی، دہی اور سلاد کو کھانوں کا حصہ بنا لیں، کوشش کریں سافٹ ڈرنکس سے گریز کریں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ڈاکٹر اسرار الحق طورفریزرقربانیگوشت
Previous Post

عید الضحیٰ: جنرل ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات مکمل

Next Post

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کی معذرت

News Editor

News Editor

Next Post
ممنوعہ فنڈنگ کیس

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کی معذرت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading