لاہور (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔
قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینیوالیہرفردکاشکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے دن رات کام کیا گیا،میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، پی سی بی حکام نیدن رات ایک کرکے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرمکمل کی۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انشااللہ محمد رضوان کی قیادت میں چیمپئز ٹرافی جیتیں گے، محمد رضوان ایک بہترین اور محنتی کپتان ہیں۔اس سے قبل کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، قوم کواچھینتائج دینے کی کوشش کریں گے۔