حویلی لکھا(کورٹ نیوز)حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعود الحسن نے مقدمے کا فیصلہ جاری کر دیا ۔
مقدمے میں خاور فرید مانیکا اور ان کے بیٹے موسی مانیکا کو بری کر دیا گیا جبکہ دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔خاور فرید مانیکا اور موسی مانیکا فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے۔یاد رہے کہ حویلی لکھا قبرستان کا کیس 3 سال قبل اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے درج کیا تھا۔