شکیرا اور برنا بوائے

فیفا ورلڈ کپ فائنل،شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سے ،شکیرا اور برنا بوائے کی ہاف ٹائم شو کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں ۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی ایک ساتھ پرفارم کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شکیرا اور برنا بوائے نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اپنے ہاف ٹائم شو کی ریہرسل کی ۔

شکیرا نے انسٹاگرام پر ریہرسل کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ۔! ان کی پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی جسے لاکھوں افراد نے لائیک کیا جبکہ ہزاروں مداحوں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں