فیفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے کینیڈا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ہیوسٹن(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کینیڈا کو 0ـ3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے ابتدائی لمحات میں کینیڈا نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم مراکش کے دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔دوسرے ہاف کے آغاز میں عزالدین اوناحی نے ایک خوبصورت فری کک موو کے ذریعے مراکش کو برتری دلائی، اور پھر 82ویں منٹ میں برق رفتار جوابی حملے پر دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔

اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی سفیان رحیمی نے تیز رفتار کاؤنٹر اٹیک پر تیسرا گول سکور کیا اور مراکش کی 0ـ3 سے فیصلہ کن فتح پر مہر ثبت کر دی۔اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے مسلسل عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ فرانس اور پیراگوئے کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
٭

اپنا تبصرہ لکھیں