کیپ ورڈی

فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال

پرایا (سپورٹس نیوز )فیفا ورلڈکپ 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا کو حیران کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا اور رواں ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا میں اپنے نئے مداح بنالئے کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین اور یوراگوئے جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے پہلے ہی ورلڈکپ میں ناک آﺅٹ مرحلے میں کوالیفائی کیا۔

اور پھر ارجنٹینا کے خلاف ناک آٹ مقابلے میں کیپ ورڈی کی ٹیم نے میسی کے گول کے بعد واپسی کرتے ہوئے میچ برابر کیا اور اضافی وقت تک لے گئی۔اگرچہ آخرکار بدقسمت ڈیفلیکشن کے باعث اسے شکست ہوئی اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوا لیکن اپنی شاندار کارکردگی سے کیپ ورڈی نے کروڑوں دل جیتے۔یہی وجہ ہے کہ کیپ ورڈی کی قومی فٹبال ٹیم کا ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ہزاروں مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹیم دارالحکومت پرایا پہنچی، ائیرپورٹ کے اطراف کا علاقہ جشن گاہ بن گیا، جہاں مداح ڈھول بجاتے، رقص کرتے، نعرے لگاتے اور قومی پرچم لہراتے نظر آئے۔

کیپ ورڈی ٹیم کے 40 سالہ گول کیپر وزینا جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کی، نے کہا کہ یہ لمحہ ان کےلئے اور قوم کےلئے بے حد خاص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید آگے جانا چاہتے تھے، مگر اب اس کامیابی کو اپنے لوگوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔مداحوں نے وزینا اور دیگر کھلاڑیوں، جن میں سینٹر بیک پیکو لوپس بھی شامل ہیں، کے نام کے نعرے لگائے۔ جشن کے دوران کھلاڑیوں نے مداحوں کی جرسیوں پر دستخط بھی کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں