فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈکپ ، ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

نیوجرسی ،میکسیکو سٹی(سپورٹس نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول 90 منٹ میں کیا۔

برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔یوں ناروے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور برازیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔برازیل کے خلاف جیت کے بعد ناروے کی فٹ بال ٹیم نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو اپنی جیت کے جشن کے انداز میں جکڑ لیا۔پہلے فاتح ٹیم کے کوچ اسٹیل سولبے کین نے شائقین کوجوش دلایا، پھر ناروے کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ڈرم کی آواز پر جشن منایا۔ڈرم بجانے کی ذمے داری میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ کے سپرد کی گئی اور پورا اسٹیڈیم گونج اٹھا۔

فیفا ورلڈکپ میں ناروے سے شکست کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے۔ کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو سے ہوگا۔ادھر انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو کو شکست دیکر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل مین انگینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کیا۔ میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے بنائے۔فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل : ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیامیچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاریوں سے کھیلی، ریفری نے انگلش پلیئر جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں