اٹلانٹا (سپورٹس نیوز)ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے مصر کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔اس میچ میں میسی نے ایک ناپسندیدہ ورلڈکپ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
میچ میں میسی نے اپنے ورلڈکپ کیریئر کی چوتھی پنالٹی ضائع کر دی، جبکہ رواں ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری ضائع شدہ پنالٹی تھی۔ اس کے ساتھ ہی میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پنالٹیز ضائع کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔میسی نے ایک ہی ورلڈکپ میں 2 پٹالٹیز مس کرنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنالیا۔
مصر کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا اس وقت 0-1 سے خسارے میں تھا جب ٹیم کو پنالٹی ملی، جو برابری کا بہترین موقع تھا۔ تاہم میسی کی دائیں جانب ماری گئی کک کو مصر کے گول کیپر مصطفی شبیر نے شاندار انداز میں روک دیا۔میسی نے اس سے قبل رواں ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں آسٹریا کے خلاف بھی ایک پنالٹی ضائع کی تھی۔اس سے قبل میسی نے آئس لینڈ کے خلاف 2018 کے ورلڈ کپ اور پولینڈ کے خلاف 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی ایک، ایک پنالٹی ضائع کی تھی۔