فیصل آباد: ڈاکوؤں کی اجتماعی زیادتی، شوہر کے سامنے بیوی درندگی کا نشانہ، دو ملزمان گرفتار پولیس کی فوری کارروائی، تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

ویب ڈیسک :فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ساندل بار میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے، جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں ایک ملزم کی شناخت کر لی، جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، عدنان مسیح نامی شہری نے بتایا کہ علی شیر (رہائشی 62 ج ب) نے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے میری اہلیہ کو پہچانا اور بعد ازاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کو درخواست موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی پہلے ملزم شیر علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعدازاں دوسرا ملزم فیصل چک 64 بلو موڑ کے قریب سے گرفتار ہوا، جبکہ تیسرے ملزم عمر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں