مکوآنہ (تعلیم ڈیسک )سرکاری سکول ٹیچرز مردم شماری ڈیوٹی کریں گے تو سکولوں میں بچوں نو پڑھائے گا کون۔
فیصل آباد میں میٹرک امتحانات سے ایک ماہ قبل سرکاری سکول خالی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی طرف سے مردم شماری ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو سکولوں سے فری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اب ایک ماہ بچے امتحانات کی تیاری بغیر اساتذہ کے کریں گے۔ اساتذہ نے مردم شماری کو چھٹیوں میں لے جانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔
پانچ ہزار سے زائد اساتذہ سکولوں کی بجائے گھرگھر سوے کی ڈیوٹی دیں گے جس کے باعث بچوں کی میٹ کی تیاری متاثر ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کہتے ہیں سکول سربراہان کو اساتذہ کی ڈیوٹیاں مینج کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری رہے۔