مکوآنہ ( کامرس ڈیسک )فیصل آباد میں شہریوں کو ملنے والا ریلیف ختم، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50 روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔ ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔









