مکوآنہ (ایجوکیشن رپورٹر)فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جماعت نہم پارٹ اول کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 2 لاکھ2 ہزار 562 طلبا وطالبات شریک ہیں۔
بورڈ کے مطابق ریگولر امیدواروں کی کل تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 327 اور 22 ہزار 235 پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شامل ہیں۔ 89ہزار 104 طلبا سائنس جبکہ 12 ہزار 499آرٹس گروپ کے تحت امتحانات دے رہے ہیں،اسی طرح 73 ہزار 138 طالبات سائنس گروپ جبکہ 27 ہزار 821 آرٹس گروپ کے تحت امتحانات دے رہی ہیں۔
فیصل آباد ڈویژن میں کل 578 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ضلع فیصل آباد میں 346، ضلع چنیوٹ میں 42، ضلع جھنگ میں 97 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 93 مراکز ہیں۔
٭٭٭٭٭٭