مکوآنہ (تعلیم ڈیسک)فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے ہونے جا رہے ہیں.
شہر لاہور کی مارکیٹوں میں میٹرک سائنس کے ساتھ امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کیلئے پریکٹیکل کاپیاں نایاب ہو گئی ہیں.
آنے والے میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات نے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر پریکٹیکل کاپیاں فراہم کی جائیں اور جتنی طلبا و طالبات ہیں اتنی ہی تعداد میں پریکٹیکل کاپیاں بازار میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر طلبا و طالبات پریکٹیکل امتحانات میں فیل ہو جائیں گے۔









