فلم کالاہرن

فلم کالاہرن کے پروڈیوسر نے سلمان خان کا لیگل نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس پر فلم کالاہرن کے پروڈیوسر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے وہ نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں ایک شخص کو بندوق کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں پہنا ہوا بریسلٹ بھی اسی طرز کا تھا جو عام طور پر سلمان خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی پوسٹر میں اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کا ٹیزر 20 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس صورتحال کے بعد سلمان خان کی جانب سے فلم سازوں کو لیگل نوٹس ارسال کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کے تمام پوسٹرز اور تشہیری مواد فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے اس نوٹس کو دبا ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا اور شہرت و اثر و رسوخ کے ذریعے خاموش کرانا ہے۔اسی تنازع کے دوران ایک ویڈیو بیان میں امیت جانی نے کیمرے کے سامنے آ کر سلمان خان کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا اور کہا کہ میں اس نوٹس کا کیا جواب دوں؟ یہ رہا آپ کے نوٹس کا جواب۔

اپنا تبصرہ لکھیں