ممبئی (شوبز رپورٹر) کینسر کا شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لیلی مجنوں میں اداکارہ ترپتی ڈمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ حنا خان نے فلم لیلی مجنوں سے نکالے جانے کے حوالے سے بات کی ہے۔
اداکارہ نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گندمی رنگت کے سبب مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا، مجھے جو کردار آفر ہوا تھا بعد ازاں اس کے لیے اداکارہ ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ حنا خان ان دنوں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔









