ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کرنے کیلئے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کئی زیادہ وصول کیا۔
عالیہ بھٹ کی 2022 سے ایک کے بعد ایک تمام فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔
ان کی کامیاب فلموں میں گن گوبائی کاٹھیاواڑی، آر آر آر، ڈارلنگز اور براہمسترا: پارٹ ون ۔شیوا شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اتنی زبردست کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھی عالیہ بھٹ نے فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رانی چترجی کا کردار ادا کرنے کیلئے 10کروڑ بھارتی روپے وصول کیا .
جبکہ رنویر سنگھ نے اس فلم میں پنجابی لڑکے راکی کا کردار ادا کرنے کیلئے 25 کروڑ بھارتی روپے وصول کئے۔












