لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے مجھے اپنی فلم کا نام سمجھ نہیں آرہاتھا اس لئے ”بے بی لیشیس ”کا نام تبدیل کروانا چاہتی تھی ۔
اداکارہ نے بتایا کہ پہلے مجھے فلم کے نام پراعتراض تھا کہ یہ کیسا نام ہے ؟ ،جب تک فلم کے لیے ڈبنگ نہیں کروائی تھی تو اس وقت تک انہیں یہ نام پسند نہیں تھا۔
تاہم جب ڈبنگ کی اس کے بعد جب فلم کو دیکھا تو سمجھ آیا کہ ”بے بی لیشیس ”نام کیوں رکھا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب لوگ اس فلم کو دیکھیں گے وہ ہی ان کو معلوم ہوگا کہ ”بے بی لیشس ”نام کیوں رکھا ہے۔









