• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
چیئرمین سینیٹ

فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور نسل کشی کو روکنا ہم سب کا اولین فرض ہے، چیئرمین سینیٹ

News Editor by News Editor
اکتوبر 24, 2023
in پاکستان
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور نسل کشی کو روکنا ہم سب کا اولین فرض ہے،

فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے، چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات سمندر وں سے گہرے،پہاڑوں سے اونچے ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سمپوزیم چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادبھی پیش کی۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلی سطحی سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔

پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے چین کی قیادت اور عوام کو اس شاندار سمپوزیم کے انعقادپر مبارکباد پیش کی۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ آج ہم یہاں چین کی ہم آہنگی، دیانتداری، باہمی مفاد اور ہمسائیگی سفارتکاری میں شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔یہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا اہم کارنامہ ہے۔

چین کو خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب اور ہم آہنگ بنانے کیلئے صدر شی کی خدمات، دوراندیشی اور لگن قابل ستائش ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صدر شی کی تحریریں سفارتکاری کے شعبے میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔صدر شی کی بے مثال قیادت اور وسعت نظری نے نہ صرف چین کو بلندیوں تک پہنچایا بلکہ عالمی شراکت داروں کے لئے بھی راہیں ہموار کیں ہیں۔برادر ملک چین کی بے مثال تاریخ 4 ہزار سال پر محیط ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عظیم فلسفی سن زو کی تعلیمات اور کنفیوشس کی لازوال حکمت نے نہ صرف چین کے اندر بلکہ پوری دنیا میں فکری اور اخلاقی سوچ کو اجاگر کیاہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قابل تعریف سابق وزیراعظم چین چواین لائی نے موثر سفارت کاری کے ذریعے چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔چین کی پائیدار تہذیب و ثقافت اورتمدن اس کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ایک دہائی قبل تبدیلی کے راستے کاتصور متعین کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج جب ہم اس تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں، چین کا حالیہ وائٹ پیپر ہمیں اسی سمت کی یاد دلاتا ہے۔قدیم تجارتی شاہراہوں کو جدید دور کے اصولوں کے مطابق کرنا اقتصادی عالمگیریت کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے ۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پرامن بقائے باہمی کے پانچ رہنما اصولوں نے چین کے بین الاقوامی تعلقات کو نمایاں فروغ دیا۔پاکستان اور چین نے باہمی احترام، عدم جاریت اور پر امن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیاہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیم اور میرٹ کے اصولوں کو اہمیت دینا چین کی دیرینہ روایت ہے۔یہ سمپوزیم صدر شی کی تجویز کردہ نظریات اور اقدار کا اظہار ہے۔عالمی سیاست کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں تنازعات سے ہٹ کر بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔ تشدد اور جنگ کے بجائے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے چیلنجزکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ تسلط، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور نسل کشی کو روکنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انسانی بحران کو ختم کر کے علاقائی اور عالمی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ علاقائی امن اور عالمی خوشحالی کے لئے چین کی قیادت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانی حقوقبد ترین پامالیچیئرمین سینیٹفلسطین اور کشمیرنسل کشی
Previous Post

شہباز شریف کا متاثرہ فلسطینی علاقوں میں ہنگامی طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ

Next Post

قومی کھیل ہاکی کی پاکستان میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، انوار الحق کاکڑ

News Editor

News Editor

Next Post
انوار الحق کاکڑ

قومی کھیل ہاکی کی پاکستان میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، انوار الحق کاکڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading