کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ، ماڈل فضاء علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
انسٹاگرام پر فضا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔
انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کیلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کیلئے دعا کیجئے گا۔اداکارہ نے اپنی بہن کی یاد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کی بہن جھولے جھول رہی ہیں اور ان کی بیٹی فریال اپنی بڑی خالہ کو جھولا جھلا رہی ہے۔









