لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ، پنشن کی بر وقت ادائیگی کے لئے ذاتی نگرانی کروں گا،
ریلوے پولیس کانسٹیبل کی پوسٹ کو گریڈ سات میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،فریٹ آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر نگران وزیر ریلوے کو ادارے کی کارکردگی، اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین ریلوے، سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے پولیس، پرنسپل افسران موجود تھے۔
شاہد اشرف تارڑ ے کہا کہ رابطہ ایپلی کیشن کے انٹرفیس کو صارف دوست بنایا جائے، عوامی مفاد میں منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی جائے۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ٹریک میٹریل چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ،وسائل کا موثر اور شفاف استعمال کیا جائے۔ شاہد اشرف تارڑ نے افسرا ن سے کہا کہ ریلوے آمدن بڑھانے کے لئے بزنس پلان پیش کیا جائے، ریڈنڈنٹ ٹریک کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ریلوے نیٹ ورک کی شمسی توانائی پر منتقلی کی پیشرفت رپورٹ وزارت میں جمع کرائی جائے،فریٹ آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، سگنل سسٹم کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جائے، ناقابل استعمال کوچز اور لوکوموٹوز کو ڈسپوز آف کرنے کا پلان پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی عظمت رفتہ کی بحالی کا عزم ہے، تنخواہ، پنشن کی بر وقت ادائیگی کے لئے ذاتی نگرانی کروں گا،
ریلوے پولیس کانسٹیبل کی پوسٹ کو گریڈ سات میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محفوظ سفر پہلی ترجیح ہے، ٹرین حادثہ کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے۔وزیر ریلوے نے مغلپورہ ورکشاپ لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں انہیںورکشاپ کی ورکنگ اورکارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ورکشاپ کی آئوٹ پٹ اور آمدن میں اضافے بزنس ماڈل پیش کیا جائے۔