اسلام آباد(صحت ڈیسک)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ خواتین انسداد پولیو ورکرز کے تجربات کو سمجھنے اور ان کے ساتھ مل کر چیلنجز کا حل نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ملینڈا فرنچ گیٹس کی خواتین انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں کیا۔ ورچوئل ملاقات میں ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ خواتین انسداد پولیو ورکرز کے تجربات کو سمجھنے اور ان کے ساتھ مل کر چیلنجز کا حل نکالنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا فی میل فرنٹ لائن ورکرز کوڈیزائن انیشی ایٹو نامی اقدام گذشتہ سال شروع کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد خواتین فرنٹ لائن ورکرز کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں اور ہمارے اصل ہیرو ہیں ۔انسداد پولیو ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ملنڈا فرنچ گیٹس کی پولیو ورکرز نے کہا کہ خواتین پاکستان پولیو پروگرام کا مرکزی حصہ ہیں۔پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے۔ ورکشاپ میں شامل ہونے سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ انسداد پولیو پروگرام نے ہمارے تجربوں اور خیالات کو سننے کے لئے وقت نکالا ۔ پولیو ورکرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔