لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار شہزاد رضا فراڈ کا شکار ہونے سے بچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم سینئر اداکار شہزاد رضا کو نا معلوم شخص نے ٹیلیفون کال کر کے خود کو شوبز رپورٹر ظاہر کیا اور بتایا کہ میں لاہور سے کراچی آیا تھا لیکن یہاں میری جیب کٹ گئی اور میرے پاس پیسے نہیں ۔
آپ مجھے پیسے بھجوا دیں میں لاہور پہنچتے ہی آپ کو واپس لوٹا دوں گا۔
شہزاد رضا نے اپنے بھائی عمران رضا کو تصدیق کر نے کیلئے کہا جنہوں نے چھان بین کی تو کال کرنے والا فراڈیے شخص کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔