فرانس

فرانس مراکش کو ہرا کر فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیویارک (سپورٹس نیوز) فرانس نے مراکش کو 0-2 شکست دے کر ورلڈ کپ کی سب سے مضبوط ٹیم ہونے کا اپنا تاثر مزید پختہ کر دیا اور مسلسل تیسری بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول برابر تھا تاپ، فرنچ ٹیم نے 6 منٹ میں دو گول کرکے میچ یکطرفہ بنادیا، فرانس کے امباپے اور عثمان ڈیمبیلے نے گول کیے۔ امباپے نے ٹورنامنٹ میں میسی کے گولز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اس جیت کے بعد 2018 کی چیمپیئن ٹیم فرانس آخری چار ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اگلے منگل ٹیکسس کے شہر آرلنگٹن میں ڈیلس کا بوائز کے اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں سپین یا بیلجیئم میں سے کسی ایک ٹیم سے ہو گا۔ایم باپے نے کہا کہ ہم سیمی فائنل میں ہیں اور ہم بہت خوش ہیں۔ ابھی بہت لمبا راستہ باقی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ آگے جو کچھ ہے وہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہو گا، لیکن ہم تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں