• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شی جن پھنگ

فرانسیسی صدر اور یورپی کمیشن کی صدر سے شی جن پھنگ کی ملاقاتوں میں اہم پیغا مات

News Editor by News Editor
اپریل 8, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ چین کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی۔

چین کے بیرون ممالک کے ساتھ تبادلوں کی جامع بحالی اور چین کے دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے بعد یورپی سربراہ مملکت کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے اور فرانس کا صدر بننے کے بعد میکرون کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے۔کووڈ وبا پھیلنے کے بعد چین اور فرانس کے صدور کے درمیان اعلیٰ معیاری اور قریبی روابط برقرار رہے۔

صرف 2020 میں ہی دونوں فریقوں کے درمیان 5 فون کالز ہوئیں۔موجودہ دورے کے دوران میکرون نے جذباتی انداز میں کہا کہ جو دوستی آزمائش پر پورا اتر سکتی ہے وہ حقیقی دوستی ہے۔چینی میڈیا کے مطا بق
6 اپریل کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے صدر میکرون سے بات چیت کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ استحکام چین فرانس تعلقات کی ایک نمایاں خصوصیت اور قیمتی اثاثہ ہے، جسے فریقین کو قدر کی گاہ سے دیکھنا چاہئیے۔ استحکام برقرار رکھنا چین اور فرانس کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

میکرون نے کہا کہ فرانس فریقوں کا انتخاب نہیں کرتا بلکہ اتحاد اور تعاون کی وکالت کرتا ہے ۔ 6 اپریل کو مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت کی موجودگی میں زراعت ، خوراک، سائنس و ٹیکنالوجی، ہوا بازی، سول نیوکلیئر توانائی، پائیدار ترقی اور ثقافت کے شعبوں سمیت متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔
جس دن میکرون نے چین کا دورہ کیا، اسی دن یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن بھی بیجنگ پہنچیں۔

2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ 6 اپریل کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے وان ڈیر لیئن سے ملاقات کی اور ان کے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ چین، فرانس اور یورپی یونین کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ وان ڈیر لیئن کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور یورپی یونین کو تبادلہ خیال کو مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کو صحیح طور پر سمجھنا اور غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے بچنا چاہئے۔

چین اور یورپی یونین کو باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابیوں پر تعاون و توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقتصادی گلوبلائزیشن اور تجارتی لبرلائزیشن کی حمایت کرنی چاہئے. چین، فرانس اور یورپی یونین کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپ اور چین کے درمیان پرخلوص اور تعمیری بات چیت اور یورپ چین تعلقات کی ترقی کو برقراررکھنا یورپ کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ میکرون نے کہا کہ آج کی دنیا غیر یقینی صورتحال سے بھری ہوئی ہے جس کے لیے یورپی یونین اور چین کو باہمی احترام اور خلوص کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے ڈی کپلنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وان ڈیر لیئن نے کہا کہ چین سے علیحدہ ہونا یورپ کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ یورپی یونین کا اسٹریٹجک انتخاب نہیں ہے، اور یورپی یونین آزادانہ طور پر اپنی چین پالیسی کا فیصلہ کرتی ہے۔

اس دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے دو یورپی رہنمائوں کے ساتھ اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین کا بحران اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔ 6 اپریل کو چین، فرانس اور یورپی یونین کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں، تینوں رہنماؤں نے یوکرین بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا. صدر شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کا بحران چین اور یورپ کے درمیان مسئلہ نہیں ہے۔ چین امن قائم کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا اوریورپ کی حمایت کرتا رہے گا کہ وہ اپنے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کی بنیاد پر یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے خیالات اور حل پیش کرتا رہے گا۔

وان ڈیر لیئن اور میکرون نے کہا کہ یورپی یونین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے چین کی کوششوں کو سراہتی ہے، چین سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یورپ پر امن بات چیت کو فروغ دینے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شی جن پھنگفرانسیسی صدریورپی کمیشن
Previous Post

ملائشیا نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے بے حد کامیابیاں حاصل کیں، وزیر اعظم ملائشیا

Next Post

صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل نظرثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا

News Editor

News Editor

Next Post
صدر مملکت

صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل نظرثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading