• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
بابراعظم

فخر سے کہا تھا زبردستی شاٹس نہ مارو، اسنے کہا ٹھیک ہے مگرزبردستی چھکے مارے،بابر اعظم

News Editor by News Editor
نومبر 6, 2023
in کھیل
0 0
0

بنگلورو(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار جیت پر گیم پلان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ فخر سے کہا تھا زبردستی شاٹس نہ مارو، اسنے کہا ٹھیک ہے مگرزبردستی چھکے مارے۔میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فخر زمان اور بابر اعظم میچ سے متعلق گفتگو کر تے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرے دماغ میں تھا اگر کریز پر فخر کھڑا رہا تو ہم 402 کا ہدف باآسانی حاصل کرلیں گے، کیونکہ جب بھی فخر اس قسم کی اننگز کھیلتا ہے ہم 90 فیصد وہ میچ جیت جاتے ہیں۔

کپتان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب عبداللہ کے آٹ ہونے کے بعد میں آیا تو اس نے مجھے کہا پچ بہت اچھی ہے ہم پارٹنر شپ بنائیں گے، لمبا لے کر جائیں گے، بارش کا ہمارے ذہنوں میں بالکل خیال نہیں آیا کیونکہ موسم ایسا نہیں تھا لیکن جیسے ہی بادل آئے ہم نے فورا پلان کیا کہ کتنے اوورز میں کتنے بنائیں تو اسی حساب سے کھیلے۔بابر اعظم نے کہا کہ اس منصوبہ بندی سے پہلے ہی میرے بھائی (فخر زمان)نے کام شروع کر دیا تھا، جس پر فخر نے ہنستے ہوئے کہا ‘آپ مجھے ہر چھکے کے بعد کیا کہہ رہے تھے؟۔

جواب میں بابر نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں اسے کہہ رہا تھا فخر، ٹھیک ہے لگ گیا کوئی مسئلہ نہیں، ایریا میں آئے گا تو مارو لیکن زبردستی نہیں کرو، مجھے کہتا تھا ٹھیک ہے تاہم زبردستی بھی اس نے کافی چھکے مارے ہیں، تو میں نے کہا ٹھیک ہے بھائی تم کھیلو بس، جیسے مرضی کھیلو لیکن بس اندر کریز پر رہو، ماشااللہ اس نے بہت اچھا کھیلا۔میچ سے متعلق فخر زمان نے کہا کہ یہ پچ بہت زیادہ اچھی تھی، اسی لیے بیٹنگ شاندار ہوئی، عبداللہ سے یہی بات کی تھی کہ وکٹ اچھی ہے بس چار اوورز گزار دیں ، گیند دیکھ لیں پھر کھیلیں گے۔

فخر نے کہا کہ ہماری بولنگ کو کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ جیسی وکٹ تھی ہم نے نیوزی لینڈ کے 30 سے 50 رنز کم بنوائے، اگر بارش نہ ہوتی تو ہم یہ لازمی چیز کرلیتے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایریابابر اعظمکپتانوکٹ
Previous Post

بنگلادیش میں نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی

Next Post

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھارت کو 66ہزار کروڑ روپے پاکستانی سے زائد کی آمدنی متوقع

News Editor

News Editor

Next Post
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھارت کو 66ہزار کروڑ روپے پاکستانی سے زائد کی آمدنی متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading