لاہور قلندرز کے اسٹار اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ اوپنرز اگر اچھی شروعات دیں تو ٹیم کی جیت کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر نے کہا کہ ہماری بولنگ اتنی مضبوط ہے کہ اگر بلے باز اچھا آغاز فراہم کریں تو میچ جیتنا مشکل نہیں رہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انجری سے واپسی آسان نہیں ہوتی، مگر ٹیم اور بورڈ کی سپورٹ سے وہ اعتماد بحال ہوا۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ پچ آسان نہیں تھی، اسی لیے وکٹ بچاتے ہوئے پارٹنرشپ بنانے پر توجہ دی، بعد میں بڑے شاٹس کھیلنا ممکن ہوا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنا خوشی کی بات ہے لیکن یہ سفر آسان نہیں تھا۔