واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خفیہ سروس نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاس کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
ادارہ جو صدر اور اہم شخصیات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے، اس نیاپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔خفیہ سروس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ تقریب کے مرکزی سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے علاقے میں پیش آیا۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل” پر اطلاع دی تھی کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ تقریب کے ذمہ دار نمائندوں سے رابطے میں ہیں، تقریب کو 30 دن کے اندر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پروٹوکول کے مطابق عمارت خالی کرانے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭












