• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

غیر ملکی کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری چینی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے

News Editor by News Editor
فروری 8, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)2022 میں چین کی سرمایہ کاری کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا اور چین میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال پہلی بار 1.2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے ۔

2023 میں ، وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیوں کی ایڈجسٹمنٹ اور تیز رفتار معاشی بحالی کے پس منظر میں چین میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا جوش ، حوصلہ افزائی اور اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔

چین کی معیشت مضبوط ہے اور اس میں ترقی کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ اقوام متحدہ نے رواں سال جنوری میں "عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات 2023” رپورٹ جاری کی تھی جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی 2022 کے تقریباً 3 فیصد سے کم ہو کر 1.9 فیصد ہوجائے گی لیکن چین کی معاشی ترقی 4.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ گولڈ مین ساکس، مورگن اسٹینلے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی چین کی اقتصادی نمو میں اضافہ ظاہر کیا ہے۔ ترقی سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافے کے مترادف ہے ۔ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چائنا کونسل کی جانب سے چین میں 160 سے زائد غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں اور غیر ملکی چیمبرز آف کامرس پر کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق، سروے میں شامل 99.4 فیصد غیر ملکی کاروباری ادارے 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین بدستور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام ہے۔

چین نے سرمایہ کاری کے ساز گار ماحول کے قیام کے لیے مختلف پالیسیاں اپنائی ہیں ۔ 2022 میں "سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے والی صنعتوں کی فہرست ” کا نیا ورژن جاری کیا گیا جس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور غیر ملکی کمپنیوں کے کاروبار کے تحفظ ، ان کے ساتھ چینی کمپنیوں کی طرح مساوی سلوک کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔ کچھ عرصہ قبل منعقد ہونے والی چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور استعمال کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں گی ۔پالیسیوں کی ضمانت اور مؤثر اقدامات کے نفاذ کے ساتھ ، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی مالی اعانت والے کاروباری اداروں نے چین میں کام کرنے کا انتخاب کیا ہے ۔ایک مثال لیجئے ، صوبہ جیانگسو کا تھائی چھانگ شہر دریائے یانگسی کے جنوبی کنارے پر واقع ایک چھوٹا سا شہر ہے ۔ شہر کے 25 مربع کلومیٹر پر محیط ہائی ٹیک ترقیاتی زون میں تقریباً 800 چھوٹے اور درمیانے درجے کے غیر ملکی کاروباری ادارے قائم ہیں ۔ چین کے دوسرے مختلف علاقوں میں تھائی چھانگ جیسے غیر ملکی انٹرپرائز کے زونز کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ کاروباری ماحول کی مسلسل اصلاح اور بہتری ، فعال پالیسیوں کی حمایت اور مستحکم مارکیٹ کی ترقی کے امکانات یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں چین میں آکر کاروبار کرنے کو ترجیح دینا چاہتی ہیں ۔

چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید پرکشش ہوتی جارہی ہے۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں میں سے نوے فیصد سے زیادہ بنیادی طور پر چینی مارکیٹ کی طرف مائل ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف مارکیٹ ہے۔ اتنی بڑی مارکیٹ اور صارفین میں موجود خرچ کرنے کی صلاحیت ، بلاشبہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے بہت پرکشش ہے۔ برطانیہ میں صدر دفتر رکھنے والی عالمی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی مارکیٹ میں 3.1 ارب یوآن کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، اور عالمی مشہور کمپنی کارل زیس اے جی، ایک اعلیٰ درجے والے تحقیقاتی مرکز اور پروڈکشن لائن کی تعمیر کے لئے 170 ملین یوآن کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک اور مثال لیجئے ،تھائی چھانگ ہائی ٹیک ترقیاتی زون کی ٹیم حال ہی میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے یورپ گئی تھی ، اور جب غیر ملکی نمائندوں نے انہیں دیکھا تو ان کے پہلے الفاظ یہ تھے کہ "چینی زبان کو دوبارہ سن کر بہت اچھا لگتا ہے!” بالآخر 13 بلین یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری پر مبنی منصوبے طے پا گئے ۔ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں ۔ غیر ملکی کاروباری اداروں کے مسلسل سرمائے میں اضافہ چینی مارکیٹ اور معاشی ترقی کے امکانات پر ان کمپنیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کی اکثریت کی نظر میں ، چین کی اقتصادی ترقی کی توانائی اور مارکیٹ کی جدت طرازی کی رفتار نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ چین کی مسلسل اصلاحات و کھلے پن اور سازگار کاروباری ماحول کےقیام نے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے "مواقع کا دروازہ” کھول دیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں چینی مارکیٹ کا حصہ بننے کے لئے پر اعتماد ہیں۔وہ سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور اس زمین پر قدم رکھتے ہوئے پریقین ہیں کہ وہ چین کے تیزی سے ترقی پاتے کھلے پن اور اعلیٰ معیاری ترقی کے فوائد میں شریک ہیں.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینغیر ملکیکمپنیوں
Previous Post

نگران وزیراعلی پنجاب نے ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل دیدی

Next Post

چین کا شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کر نے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
ماؤ نینگ

چین کا شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کر نے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading