لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کیس میں اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے مقدمہ درج کرا دیا ۔گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ نجی سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر گاڑی نے ٹکر ماری ۔
اس ٹکر سے گاڑی کو 3 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور گاڑی والا فرار ہوگیا۔عثمان کی جانب سے ون فایﺅ پر اطلاع کے بعد ہی پولیس موقع پرپہنچی تھی ۔حادثے کے بعد خواتین نے کار سے اترکرایک دکان میں پناہ لے لی تھی۔