• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں،عمران خان ذاتی انا کیلئے اپنے رہنمائوں کی بات بھی نہیں سن رہے ‘رانا ثناء اللہ

News Editor by News Editor
دسمبر 10, 2022
in پاکستان
0 0
0

لاہو ر( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ غیر مشروط مذاکرات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی قیادت تیار ہے مگر عمران خان اپنی ذاتی انا کے لئے اپنے رہنمائوں کی بھی بات نہیں سن رہے ،

 

عمران خان اپنی ذاتی انا کے لئے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اقتدار ان کے پاس ہو تو سب ٹھیک اور اگر اقتدار نہ ہو تو سب غلط ،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں، پوری دنیا سے شہادتیں آ رہی ہیں ،ہمارے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو انصاف کے مطابق ہو رہے ہیں،کل بھی کہا تھا کہ ڈرامے چھوڑوں اسمبلی توڑو، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان خیر مذاکرات کی دعوت مجھے تو نہیں دے گا نہ میرے مذاکرات ہو سکتے ہیں، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بھی بات کی لیکن واپسی پر اس طرف ان کی بات نہیں مانی جاتی۔غیر مشروط مذاکرات کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت تیار ہے اور عارف علوی اس کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے معیشت پر بات ہونی چاہیے، ہم ملک کی معیشت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے، یہ بار بار ڈیفالٹ کا پروپیگنڈا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ملک واقعی ڈیفالٹ کر جائے، الیکشن ہوا تو پنجاب میں اس بار ہم اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ ہماری لیڈر شپ پر جھوٹے مقدمے بنا رہا تھا تو یہ اس وقت خود اس قسم کی کرپشن میں ملوث تھا، یہ پچھلے 7ماہ سے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں، یہ شخص اپنی ذاتی انا کے لئے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اقتدار ان کے پاس ہو تو سب ٹھیک اور اگر اقتدار نہ ہو تو سب غلط ، تاریخیں دینے والے ڈرامے کو چھوڑو اسمبلی توڑو ہم تیار ہیں۔ ہم 3سال جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رہے، یہ کتنی بے شرمی سے یہ بات کر رہے ہیں کہ ہم اپنے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، یہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں، پوری دنیا سے شہادتیں آ رہی ہیں کہ (ن) لیگ کی قیادت پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، ہم اپنے کیسز کیوں ختم نہ کرائیں، ہمارے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو انصاف کے مطابق ہو رہے ہیں۔ڈیلی میل نے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگی، یہ غلطی انہوں نے شہزاد اکبر کے کہنے پر کی، جھوٹے کیسز میں ان کو بھی قوم سے معافی مانگنی چاہیے، اس نے دوسروں پر جو جھوٹے الزامات لگائے یہ خود اس کرپشن میں ملوث ہے۔

توشہ خانہ کیس میں اس کی رسیدیں بھی جعلی ثابت ہوئی ہیں، مرشد حکم دے رہی تھیں کہ گھڑیاں بیچ دو، اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ (ن) لیگ نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ انتخابی مہم میں موجود ہوں، (ن) لیگ کی اس درخواست کو نوازشریف نے قبول کر لیا ہے۔وہ وطن واپس آئیں گے اور کوئی بھی الیکشن ہو وہ عوام میں ہوں گے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو پکڑی گئی تھی جس میں وہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بات کر رہے تھے، ان کے پاس اقتدار نہیں تو یہ ملک کی معیشت تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا بھی اور ان کا بھی خون کا ٹیسٹ کرایا جائے، یہ کیوں توشہ خانہ پر بات نہیں کرتا، جواب نہیں دیتا کہ کیوں معیشت کو 50ارب کا ٹیکا لگایا، ٹیریان اس کی بیٹی ہے اسکے ایک سے زیادہ ثبوت ہیں، عمران خان نے کبھی اسکا انکار نہیں کیا،یہ کہتا ہے میرا ذاتی معاملہ ہے بھئی ذاتی معاملہ کیا ہے ۔تحریک انصاف ا بھی تک اسمبلی توڑنے کا فیصلہ نہیں کرسکی۔کل بھی کہا تھا کہ ڈرامے چھوڑوں اسمبلی توڑو، وزیر اعلی اسمبلی توڑنے سے پہلے عدم اعتماد کا ووٹ لیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فوج منظم ادارہ ہے وہاں کسی بندے کی پالیسی نہیں چلتی ،فوج میں پالیسی ادارے کی ہوتی ہے پہلے بھی پالیسی ادارے کی تھی اور اب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے کیا ہمارے متعلق کوئی بات کی جو ہم سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے، انہو ں نے 2اداروں سے متعلق بیان دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی، ان کے خلاف ہم نے وہ رویہ نہیں اپنایا جو انہوں نے ہمارے خلاف اپنایا تھا، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں یہ ختم ہونے چاہیے، یہ انصاف کا تقاضا ہے۔شہباز گل کے خلاف کوئی سیاسی کیسز نہیں، انہوں نے افواج میں نفرت پھیلانے کی بات کی، شہباز گل کی بات کو کسی نے قبول نہیں کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عدالتیں میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایک جھوٹے کیس میں بری کریں تو یہ چیف آف آرمی اسٹاف کو مبارک دیتے ہیں کہ آپ نے ڈاکو بری کروا دیا ہے، ایک طرف آپ فوج کو کہہ رہے ہیں کہ آپ عدلیہ سے فیصلے کروا رہے ہیں اور دوسری طرف آپ عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ عدلیہ کسی کے کہنے پر ملزمان کو چھوڑتی ہے، اعظم سواتی نے قومی اداروں پر تنقید کی۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: عمران خانغیر مشروطمذاکراتوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
Previous Post

عمران خان کو مفتا لگا ہوا ہے ، وہ پنجاب اور کے پی کے کی حکومت نہیں چھوڑیں گے ، شرجیل انعام میمن

Next Post

اولمپک سمٹ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی ستائش

News Editor

News Editor

Next Post
بیجنگ سرمائی اولمپکس

اولمپک سمٹ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی ستائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading