• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیر داخلہ

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کا حتمی پلان تیار، رعایت نہیں برتی جائیگی،سرفراز بگٹی

News Editor by News Editor
اکتوبر 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی افراد کی نشاندہی ہوچکی ، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے حتمی پلان مرتب کر لیا گیا ہے،

یکم نومبر کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹر میں رکھا جائیگا،صوبوں میں ہولڈنگ سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں،بچوں اور خواتین کو انتہائی احترام سے رکھا جائیگا،واپس جانے والے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے لے جا سکتے ہیں،جعلی شناختی بنانے والوں کو سزائیں دی جائیگی،غیر قانونی جائیدادیں ضبط ہونگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، صوبائی حکومتیں غیر ملکی افراد کے انخلا کے اخراجات برداشت کررہی ہیں، سینٹرز میں میڈیکل سہولیات اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ سینٹرز بنا دیئے ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو وہاں سے واپس بھیجا جائے گا، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو انتہائی احترام سے رکھا جائے گا، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے گئے اس پرنادرا دن رات کام کر رہا ہے، جنہوں نے غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ہمیں ڈی این اے کرانا پڑے یا کچھ بھی کرنا پڑے ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا چیلنجنگ ٹاسک ہے، تمام صوبوں سے بات ہوگئی ہے وہ اپنی اپنی حدود میں سینٹرز بنائیں گے، جو قانونی طریقے سے یہاں آنا چاہتا ہے ہم اس کو ویلکم کریں گے، جن کا کوئی ٹریول ڈاکیومنٹ نہیں ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جس نے پاکستان میں آنا ہے وہ ویزہ لے اور پھر آئے، ہم احسان فراموش اور مہمان فراموش نہیں ہیں، محسنوں کو یاد رکھتے ہیں، بہت بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں، یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کوئی ٹریول کرنے کیلئے آتا ہے اور پتہ نہیں وہ کہاں سے کہاں چلا جاتا ہے، سیاسی پارٹیوں اور لیڈران کو تھریٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو قسم کے غیر قانونی مقیم افراد ہیں، ایک وہ جن کا کوئی ڈاکیومنٹ نہیں، دوسرے وہ جنہوں نے رشوت دیکر نادرا سے شناختی کارڈ بنوائے، پہلے فیز میں غیر قانونی مقیم افراد کو یہاں سے نکالیں گے، کسی غیر قانونی مقیم کو اس ملک میں نہیں چھوڑا جائے گا،کسی قسم کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے بے دخل کئے جانے والے شہریوں کے فی خاندان کو زیادہ سے زیادہ 50 ہزار نقد کرنسی اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، افغانستان جانے والے ڈالر کی صورت میں کرنسی نہیں لے جا سکتے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انخلاحتمی پلانسرفراز بگٹیغیر قانونی مقیم افراد
Previous Post

چین کا غزہ کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے،پاکستان

News Editor

News Editor

Next Post
ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے،پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading