• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
معیشت

غیر دستاویزی معیشت ختم نہ ہوئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

News Editor by News Editor
ستمبر 26, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس سسٹم انتہائی غیر منصفانہ اور زمینی حقائق سے متصادم ہے

جو تقریباً تمام مسائل کی بنیاد ہے، پاکستان میں سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 64 فیصد جبکہ ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں صرف 36 فیصد ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں،

یہ سسٹم غریب اور امیر دونوں سے یکساں شرح سے ٹیکس وصول کرتا ہے جس کی وجہ سے امیر مزید امیر اورغریب، غریب تر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں 40 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، ٹیکس سسٹم میں ڈائریکٹ ٹیکسوں کا حصہ بڑھائے بغیر ملکی معیشت کو استحکام دینا ناممکن ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دوسرے عالمی اداروں کی جانب سے بار بار پاکستان کے ٹیکس نظام کو متوازن بنانے کے مطالبے کا نوٹس لیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی خسارے،

مہنگائی، ادائیگیوں کے عدم توازن، سرمایہ کاری اور بچت کے نہ ہونے کی بنیادی وجہ پاکستان کا ٹیکس سسٹم ہے جو انتہائی ظالمانہ ہے اور اس کا سارا فوکس عوام کونچوڑنے پر مرکوز ہے۔ ٹیکس سسٹم غریب عوام کو کوئی فائدہ پہنچانے کے بجائے مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے جو اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کو اس سلسلے میں بیان جاری کرنا پڑتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ امیروں سے ٹیکس وصول کیا جائے اورغریبوں کوسبسڈی اوردیگر فلاحی اقدامات کے زریعے تحفظ دیا جائے جبکہ وہ اس سے قبل فروری میں بھی یہ کہہ چکی ہیں مگر ان کی بات کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف بار بار ملک کے بنیادی مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے مگر ہمارے پالیسی ساز اس سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مشوروں کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیا جاتا ہے ورنہ بجٹ میں ایسے اقدامات نہ کئے جاتے جوعوام کو دستاویزی معیشت سے دور رکھنے کا سبب بنتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ٹیکس بیس کو صرف بیانات میں ہی بڑھایا جاتا ہے ورنہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 8.6 فیصد نہ ہوتا اورکئی سال سے مالیاتی خسارہ سات فیصد نہ ہوتا، اس وقت پاکستان گنجائش کے مقابلے میں چار ہزار ارب روپے کم ٹیکس وصول کرتا ہے جب کہ معیشت کا نصف سے زیادہ حصہ غیر دستاویزی ہے۔

مختلف اہم شعبوں سے ٹیکس وصول نہ کرنے جبکہ دیگر کئی شعبوں سے کم ٹیکس وصول کرنے کی وجہ سے ہی پاکستان کو ہر وقت کشکول اٹھانا پڑتا ہے اور ہر دو تین سال بعد ایک بحران آ کرعوام کو برباد کرنے لگتا ہے۔ اب کشکول پالیسی کو جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے کیونکہ عالمی ادارے اور دوست ممالک بھی پاکستان سے بے زار ہو چکے ہیں اور اگر اب بھی ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا نہ کیا گیا تو اسے دیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمعیشت
Previous Post

گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کی کمی

Next Post

ایشین گیمز امن کے لئے ایشیائی عوام کی خواہشات کی عکاس ہیں، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

ایشین گیمز امن کے لئے ایشیائی عوام کی خواہشات کی عکاس ہیں، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading