لاہور(کرائم رپورٹر)غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے غلام رسول زاہد کو آئی جی پنجاب کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب تعینات ہیں انکا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991 میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی تھی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد قائم مقام آئی جی پنجاب کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔ فیصل شاہکار نے آج ہی چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسز کو ارسال کی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکی اقوام متحدہ میں بطور سیکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ میں جوائننگ کے لیے آئی جی پنجاب نے چارج چھوڑا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے فیصل شاہکار دفتر بھی نہیں آرہے تھے۔