واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران میں ایک بار پھر فلسطینیوں کی دیگر ممالک جبری ہجرت کی بات دہرائی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مصر اور اردن کے علاوہ پانچ یا چھ دیگر ممالک ہیں جو غزہ کی آبادی کا استقبال کریں گے”۔ انھوں نے مزید کہا کہمیں نہیں سمجھتا کہ غزہ کی آبادی کو واپس غزہ کی پٹی میں آنا چاہیے”۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ مصر غزہ کی آبادی کو ٹھہرانے کے لیے ان کی درخواست مسترد نہیں کرے گا اور اہل غزہ کے استقبال کے لیے کئی ممالک نے واشنگٹن سے رابطہ کیا ۔ٹرمپ کے مطابق وہ غزہ کے فلسطینیوں کی ایسی جگہ مستقل آباد کاری کی کوششوں کو سپورٹ کریں گے جہاں وہ بنا کسی خوف اور تشدد کے رہ سکیں، انھیں فائرنگ یا قتل کا سامنا نہ ہو۔
٭٭٭٭٭