قاہرہ (نیوز رپورٹر )غزہ کی پٹی کو تباہ کر دینے والی 15 ماہ سے زیادہ جاری جنگ کے بعد اقوام متحدہ نے اس کی تعمیر کی لاگت کا اندازہ 53 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا ہے۔
قاہر نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تعمیر نو کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ تازی ترین پیش رفت میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں تعیناتی کے لیے فلسطینی پولیس کے عناصر کو تربیت دے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات قاہرہ میں فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد مصطفی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
عبدالعاطی کے مطابق غزہ میں سیکورٹی انتظامات اور حکمرانی کے حوالے سے مصری اور فلسطینی حکومتوں کے وژن میں موافقت پائی جاتی ہے۔اس موقع پر فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جبری ہجرت کے بغیر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا ایک قابل عمل منصوبہ پیش کریں گے۔









