50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، لاکھوں بے گھر
ویب ڈیسک
غزہ: اسرائیلی بمباری کے آغاز کو چھ ماہ مکمل ہو چکے ہیں، اور جنگ زدہ غزہ میں مسلسل دوسری عید الفطر غم اور ویرانی کے سائے میں گزر رہی ہے۔
عید کے دن بھی اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں وحشیانہ فضائی اور زمینی حملے کیے، جس سے مزید تباہی پھیل گئی اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بمباری اور معاشی تباہی کے باعث وہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں دینے سے قاصر ہیں۔ ایک شہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "کیا ہم انسان نہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو مسکرانے کا حق نہیں؟”
اب تک اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ پورا غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، اور زندگی کی بنیادی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔