لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ 22 مئی سے 27 مئی تک چھٹیاں ہونگی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 22مئی بروزجمعہ کے روز سے لیکر ہفتہ، اتوار،سوموار، منگل اور بدھ تک چھٹیاں ہونگی۔ تمام سرکاری و نجی اداروں کے دفتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، بڑی مارکیٹس، شاپنگ مالزاور دیگربڑے بازار بندرہیں گے۔ اشیا خورونوش کی دکانیں جس میں سبزی، دودھی دہی، نان اور روٹی شاپس سمیت میڈیکل، جنرل اور گراسری سٹور کھلیں رہیں گے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطرکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔