لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گی،
قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مساجد و امام بارگاہ کو بھی عید الاضحی پر عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید الاضحی کی آمد پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گا ،شہر کی صفائی کیل ئے بنچ مارک بن گئے ہیں ، مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی،تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی۔
شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے، بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پرقربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،وزیراعلی مریم نواز نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات دیئے ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب ایک سو تیس ملین آبادی کا صوبہ ہے ، بارہ ملین بیگز آلائشوں کے لئے دیں گے، عید آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سینیٹری ورکرز حصہ لیں گے، عید پر چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا ،ساٹھ ہزار مشینیں وہیکل شامل ہوں گے، عید آپریشن کیمپس 4500ہر یونین کونسل میں ایک کیمپ لگائیں گے، عرق گلاب اور دیگر صفائی کے کیمیکل عیدالاضحی پر استعمال کریں گے، ایک لاکھ پچاس ہزار فنائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈمپنگ سائٹ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار فنائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔ بازاروں کے بند ہونے کے بعد پورے پنجاب کی صفائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ دس ہزار سے زائد قبرستانوں کی پنجاب میں صفائی کی جائے گی ۔
٭٭٭٭٭