• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار، مقدمہ درج

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

 اسلام آباد (کرائم رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کیخلاف آبپارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویڑن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 ایبغاوت پراکسانیکی ناقابل ضمانت دفعہ ہیجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانیکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔دریں اثناء شیخ رشید نے کہاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو (ن )لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا ء اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔دریں اثناء ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاکہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے، کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی،شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔ترجمان نے کہاکہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ غلط بیانی سے گریز کیا جائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔

ترجمان نے کہاکہ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔بعد ازاں سابق وزیر شیخ رشید احمد کو ایک بار پھر پولی کلینک ہسپتال طبی معائنہ کیلئے لایاگیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت ہے ،ختم کر کے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں،میرے ملازوں کو مارا گیا۔ انہوںنے کہاکہ جس حکومت نے مجھے گرفتار کیا وہ بھٹو کی ہو، نواز شریف کی ہو ختم ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے،شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہاہے،کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تھانہ آبپارہرائفلسابق وزیر داخلہشیخ رشید احمدعوامی مسلم لیگکلاشنکوفمہنگے برانڈ
Previous Post

شیخ رشید کی گرفتاری قابلِ مذمت، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی، شاہ محمود قریشی

Next Post

فلم 'پٹھان' نے کے جی ایف2، باہو بلی اور دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

News Editor

News Editor

Next Post
پٹھان

فلم 'پٹھان' نے کے جی ایف2، باہو بلی اور دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading