لاہور(سپورٹس نیوز)سابق پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل بنگلا دیش کرکٹ ٹم کے بالنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو بولنگ کوچ کی تلاش ہے ۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عمر گل ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر شان ٹیٹ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی موجودہ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ نئے بالنگ کوچ کی تقرری کرنا چاہتا ہے، کوچ آندرے ایڈمز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بالر کا فروری 2026 تک معاہدہ ہے۔خیال رہے کہ عمر گل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں جبکہ شان ٹیٹ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بالنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔